ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی : سرکاری جائیداد پر غیر قانونی قبضہ کرنے والوں پر کارروائی ہوگی:شرنیواس

چنتامنی : سرکاری جائیداد پر غیر قانونی قبضہ کرنے والوں پر کارروائی ہوگی:شرنیواس

Sun, 09 Apr 2017 11:37:32    S.O. News Service

چنتامنی:8 /اپریل(محمد اسلم؍ ایس او نیوز)تعلقہ کترگوپہ گرام پنچایتی کے حدود میں آنے والے حسین پورا گاؤں کے سرکاری اسکول کے احاطے گرام سبھا پروگرام منعقد کیا گیا جسمیں 2016-17میں بسوا وستی اور پردھان منتری آوس اسکیم میں غریب و مستحق لوگوں کی نشاندہی کرکے قرعہ اندازی کے ذریعہ  انکو مکانات تقسیم کئے گئے،  اس پروگرام سے بات کرتے ہوئے پی ڈی او شرنیواس نے کہا کہ آج کے اس گرام سبھا میں تقریبا بسوا وستی اسکیم میں 10مکانات آئے ہیں ان میں ایس ۔سی طبقہ کے لئے 3جنرل طبقہ کے لئے 5اقلیتوں کے لئے 1مکان فراہم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پردھان منتری آوس اسکیم میں 3مکانات آئے ہوئے تھے ان میں ایس۔ٹی۔طبقہ کے لئے 2اور اقلیتوں کے لئے ایک مکان دیا گیا ہے شرنیواس نے مزید کہا کہ یہاں کے گرام پنچایتی کے حدود میں بہت جلد آنگن واڑی اسکول بنائی جائیگی سرکاری جائیداد میں اگر کوئی اکرما کے طور پر مکان تعمیر کرلئے ہیں تو انھیں چاہئے فوراََ تعلق دفتر کو عرضیاں پیش کریں مقامی تحصیلدار چھان بین کرنے بعد اُس سرکاری جائیداد کی فیس وصول کرکہ سکرما کرکہ دیں گے کیونکہ سرکاری جائیدادوں پر کبھی بھی غیر قانونی قبضہ ہونے نہیں دیا جائے گا اگر کسی نے بھی سرکاری جائیداد پر غیر قانونی قبضہ کرلئے تو ان کے خلاف سختی سے قانونی کارروائی کی جائیگی اس موقع پر گرام پنچایتی صدر نرسمہ اپا نائب صدر ناگ منی مہادیوی نارائن سوامی وینکٹ سوامی رام کرشنپا دیوپا سمیت کئی احباب موجود رہے ۔


Share: